Code : 2055 9 Hit

امریکہ عالمی نظام کو درہم برہم کرنے کے درپے ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ جارحانہ انداز میں ایک ایسی خودسرانہ اور انتہاپسندانہ اسٹرٹیجی پر کام کررہا ہے جو عالمی نظام کو درہم برہم کرسکتی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شین ہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ اپنی یکطرفہ اور خودسرانہ پالیسیوں سے عالمی نظام اور دیگر ممالک کے لئے سنجیدہ خطرہ بن گیا ہے،جواد ظریف نے ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں امریکہ کے یکطرفہ رویے کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت ایک خاص اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہے کہ جو دیگر ممالک حتی خود امریکہ کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، ایران کے وزیرخارجہ نے چین اور ہانگ کانگ میں امریکہ کی مداخلت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران ، ایک دوسرے کو سمجھنے اور درک کرنے کے لئے ہمیشہ گفتگو کا خواہاں رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ مداخلت پسندی مسائل کو حل نہیں کرسکتی،ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے شاہراہ ریشم اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران تاریخ میں ہمیشہ ہی شاہراہ ریشم کا حصہ رہا ہے اور اس راستے کو علاقے کی پیشرفت اور کثیرالجہتی کا وسیلہ سمجھتا ہے۔
سھر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम