امریکہ شام اور عراق میں ایک اور تباہ کن جنگ کا منصوبہ بنا رہا ہے: لبنانی تجزیہ کار

لبنانی سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق اور شام میں نئی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیاسی تجزیہ کار هادی قبیسی نے کہا کہ امریکہ ان ممالک کے سلامتی استحکام کو ختم کرنے کے مقصد سے عراق اور شام میں تباہ کن کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اپنے داعش کے ٹولوں جنہیں جوکر عناصر کہا جاتا ہے، کے ذریعے عراق اور شام میں نئی تباہ کن جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قبیسی نے کہا کہ امریکہ شام کی جیلوں میں داعش کے عناصر کو ملک کے جنوب میں تباہ کن کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خطے میں بحرانوں کے بڑھنے کی ایک وجہ ہے، قبیسی نے کہا کہ ہم مختلف اوقات میں امریکی پابندیوں میں اضافہ کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں،یادرہے کہ  اس سے قبل بھی  شام کے رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے کہا تھا کہ امریکہ نے شامی اور عراقی عوام کے خلاف ایک خطرناک معاشی جنگ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ان ممالک  پر دباؤ ڈالنا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین