Code : 3233 37 Hit

امریکہ کورونا سے لڑنے میں رکاوٹ بن رہا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری کے تہران پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے واشنگٹن کو کورونا کا مقابلہ کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

ولایت پورٹل:ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکی غیر قانونی پابندیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کورونا وائرس میں رکاوٹ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن سے کوئیڈ 19 وائرس کے پھیلنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام ،حکومت اور سول سوسائٹی غیر قانونی امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کی عالمی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے ایران پر پابندیوں کو ختم کرنے کے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کے بارے میں امریکی حکومت کی نظراندازی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ  کسی کی بات نہیں سنتا بلکہ وائرس کا  مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ  پیدا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران ، کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ترکی ، روس ، پاکستان اور چین سمیت دنیا بھرکے متعدد ممالک کے بہت سے رہنماؤں نے ایران پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیے کورونا وائرس سے لڑنے کے آلات اور سامان  کی خریداری میں مشکل پیش آرہی ہے۔
اس طرح کی صورتحال میں بھی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کی مخالفت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پابندیاں ختم کرنے کے عالمی مطالبات کے باوجود  امریکہ نے پہلے سے عائد پابندیاں اٹھانا تو  دور کی بات ، اس  نے گذشتہ دنوں کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں ۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम