Code : 3254 30 Hit

امریکہ ایران کے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنےمیں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:روس

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایران کو درپیش مشکلات امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گذشتہ روز نامہ نگاروں ے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کو کورونا کے ساتھ محاذ آرائی کے سلسلہ میں درپیش مشکلات امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہیں۔
زاخارووا نے  اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ایران کو درپیش مسائل کا ایک بڑا حصہ مصنوعی ہے کیونکہ امریکہ اس صورت حال کو ایجاد کرنے میں ملوث ہے اور یہ حالات ایران پر اس کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں نیزپابندیوں کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہئے۔
مذکورہ  رپورٹ کے مطابق  روسی سفارت کار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اس وقت امریکہ کی جانب سے غیرمعمولی معاشی اور سیاسی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور یہ پابندیاں اخلاقی اور قانونی  دائرے سے باہر ہیں۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکی یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ روس طویل عرصے سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتا آیاہے اور اب ہم نے خاص طور پر واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد  اس ملک کے خلاف غیر انسانی پابندیاں ختم کرے  اس لیے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ایران کو کوئیڈ 19 وائرس کے خلاف لڑنے میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی  روس ، چین  اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے  لیکن  واشنگٹن نے اصرار کیا ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے ، اس سلسلہ میں حال ہی میں  امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کےکوئیڈ 19  وائرس کا مقابلہ کرنے لیے اس ملک کے منجمد نقد اثاثوں  کو واپس نہیں کریں گے۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین