اس وقت امریکہ بڑی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے:بائیڈن

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک نامزد امیدوار نے ایک نئی تقریر میں ٹرمپ کے ماتحت ریاستہائے متحدہ کی تقسیم کے خطرات سے خبردار کیا اور ان سے اتحاد قائم کرنے نیز ملک میں انتشار کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے اپنے آبائی شہر پنسلوینیہ کے شہر گوتنبرگ میں ملک میں تفرقہ ایجاد کرنے کے نتائج سے متعلق انتباہ دیا، انہوں نے اپنی تقریر میں ریاستہائے متحدہ کے 16 ویں صدرابراہم لنکن کی مشہور تقریر کا ذکر کیا اور نسلی تفریقوں ، معاشی عدم مساوات ، اور ان شکوک و شبہات کا ذکر کیا جو ٹرمپ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک لگانے اور معاشرتی فاصلے کے اثرات کے بارے میں ایجاد کیے ہیں۔
انہوں نے لنکن کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ اور ان کی صدارت  کا ذکر کیے بغیر واضح طور کہا کہ انہوں نے (لنکن) ہمیں سکھایا  کہ جس گھر میں تفرقہ ہے وہ باقی نہیں رہ  سکتا اور یہ اس  وقت کی ایک بہت بڑی حقیقت ہے، آج پھر ہم انتشار سے بھرے ہوئے گھر میں ہیں، ہمیں بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے ، ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
بائیڈن نے زور دے کر کہاکہ اس وقت ہمارا ملک خطرناک صورتحال میں ہے، ایک دوسرے پر ہمارا اعتماد کمزور ہورہا ہے، امید ہمارے لئے مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ دیوار بنانے کے بجائے ہمیں  پل  بنانا چاہئے،بائیڈن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر مکے تاننے کے بجائےایک دوسرے کو گلے لگانا چاہیے،ایک دوسرے کو پھاڑ کھانے کے لیے دوڑنے کے بجائے آپسی اتحاد اور یکجہتی سے کام لینا چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین