Code : 3516 11 Hit

امریکہ کو یمن کے ماحول کی تشویش ہے بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی نہیں:الحوثی

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ امریکہ کو یمن کے ماحول کی تشویش ہے لیکن جب اس ملک کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی بات آتی ہے تو اس کے خلاف ویٹو کر دیتا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تنظیم  انصار اللہ سے وابستہ سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی کا کہنا ہے  کہ امریکی محکمہ خارجہ کی سافر ٹینکر کی حفاظت کے لئے یمن کے انصاراللہ سے درخواست سب سے بڑا فریب کارانہ اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم سیاست کی دنیا کی سب سے بڑی فریب کارانہ کاروائیاں دیکھ رہے ہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ نے سافر ٹینکر اور یمنی ماحول کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
الحوثی نے کہا کہ ٹرمپ یمنیوں کے قتل کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ویٹو کررہے ہیں اور حال ہی میں یمن میں امریکی ہتھیاروں کے ساتھ کی جانے والی  تازہ ترین متعدد جارحیتوں  کا اندراج کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ سافر ٹینکر ایک پرانا اورزنگ آلود ٹینکر ہے جو گذشتہ چار سالوں سے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ساحل پر لنگر انداز ہے  اور سعودی جارحیت پسند اتحاد انصاراللہ کو تیل کی بیرل لے جانے اس ٹینکرکی مرمت کرنےسے روک رہے ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل  انصار اللہ کے عہدیدار متعدد باراس ٹینکر کی وجہ سے ماحولیاتی تباہی کے بارے میں خبردار کرچکے ہیں۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین