ولایت پورٹل:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ خالد الملا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکہ کی جانب سے الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض پر پابندی عائد کیے جانے پر اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکہ داعشی کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ہاتھ پیر ماررہا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ فالح الفیاض ایک قومی اورجہادی شخصیت کے مالک ہیں، ان کے مقام کو داغدار کرنے کی کوششوں سے داعش کے شکست کے انتقام کی بو محسوس ہورہی ہے جس کو امریکی خفیہ ادارے وجود میں لائے تھے۔
یادرہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز فالح الفیاض کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، امریکی اقدام سے عراق کے اندر اور باہر سیاسی دھڑوں میں منفی رد عمل کی لہر دوڑ گئی ہے،لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے انصار اللہ تحریک نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
امریکہ الحشد الشعبی سے داعش کی شکست کا بدلہ لے رہا ہے:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ
عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے فالح الفیاض پر پابندی عائد کیے جانے کو الحشد الشعبی سے داعش کی شکست کا بدلہ قرار دیا ۔

wilayat.com/p/5231
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین