Code : 2805 344 Hit

فوری طور پر عراق سے اپنی فوجیں نکال ہو ورنہ ہم دوسرا طریقہ اپنائیں گے؛عراقی پارلیمنٹ ممبرکا امریکہ کو انتباہ

عرا ق کے پارلیمانی اتحاد فتح سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ ممبر نے امریکی عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے عراق سے اپنی فوجیں نکال لیں۔

ولایت  پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ ممبر حنین القدو نے امریکی عہدیداروں کو مشورہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ  وہ شرافت اور عزت کے ساتھ عراق سے اپنی فوجیں واپس بلالیں  بصورت دیگر ہم عراقی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع کے لئے دوسرا طریقہ اپنائیں گے،انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عراق مجبور ہوگا تو وہ  اپنی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع کے لئے دوسرے اقدامات انجام دے گا،القدوہ نے اعادہ کیا کہ ہم بین الاقوامی سفارتی تعلقات کی بنا پر،اپنے اندرونی معاملات میں کسی مداخلت کے بغیرامریکہ کے ساتھ معمول کے متوازن تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں،مذکورہ عراقی پارلیمنٹ ممبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امریکہ اوردیگر ممالک کے ساتھ اچھے معاشی ، ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی یا  ملکی امور میں مداخلت یادوسروں کی ڈکٹیٹ قبول کرنے کے بغیر  ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراقی خودمختاری کو مجروح کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف خاموشی صحیح نہیں  ہے،یادرہے کہ کچھ ہی دن پہلےبغداد ائر پورٹ کے قریب ایک دہشتگردانہ کاروائی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے عراقی حکومت کے سرکاری مہمان ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو شہید کردیا تھا،امریکہ کی اس مجرمانہ کاروائی کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک نے  امریکی فوجی انخلاء کے سلسلہ میں پیش کیے جانے والے مسودہ کو منظوری دے دی اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی فوجوں کو عراق سے نکال لے ورنہ دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम