Code : 2946 10 Hit

عراق کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں؛عراق میں امریکی سفارتخانےکا بیان

عراق میں امریکی سفارتخانے نے وزیر اعظم علاوی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی نیوز ایجنسی شفق کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق اور خطے کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے اس ملک میں  ایک خودمختار حکومت کی ضرورت ہے جوعراقی معاشرے کی ضروریات کو پورا کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے لئے علاوی کی نامزدگی کو یقینی کوششوں کے ساتھ جاری رکھنا چاہئے ۔
امریکی سفارتخانے نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی سلامتی ایک "اہم مسئلہ" ہے اور جب علوی  کی حکومت مستحکم ، خوشحال اور خودمختار ہوجائے  گی تو واشنگٹن اس کے ساتھ تعاون اور بات چیت کرے گا۔
یادرہے کہ امریکہ نے عراق میں قومی خودمختاری کے ساتھ ایک آزاد حکومت کے قیام کی حمایت کا دعوی ایسے وقت میں  کیا ہے جبکہ اس ملک  کی مداخلت اور قاتلانہ کارروائیوں  کی وجہ سے اس ملک  میں الحشد الشبعی فورسز کے متعدد جوانوں  کی شہادت ہوچکی ہے۔
یہی وجہ ہے  کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ سمیت غیر ملکی فوجیوں کی ملک بدری سے متعلق بل منظورکیا ہے  اور حکومت سے بغداد اور واشنگٹن کے مابین فوجی تعاون منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम