Code : 3266 189 Hit

امریکہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے:سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو کورونا وائرس کے مقابلے میں ناتواں قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کورونا کے خلاف جاری جنگ کو طویل المدت قرار دیتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مشترکہ دشمن کی حیثیت سے اس وائرس کا مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
سحر

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम