Code : 3521 11 Hit

امریکہ نے عالمی امن کو درھم برھم کر دیا ہے:روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر عالمی دستاویزات اور معاہدوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دنیا میں اسٹریٹجک استحکام تباہ کرنے پر اس کی سخت تنقید کی ہے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروانا نے دنیا کے اسٹریٹجک استحکام کو تباہ کرنے پر امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق تمام دستاویزات کو جان بوجھ کر نظرانداز کرتا ہے ۔
روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میزائل مخالف دفاعی معاہدے ، درمیانے اور چھوٹے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تباہی سے متعلق معاہدے ، نیوکلیئر ٹیسٹ پابندی معاہدے کی توثیق کے لئے ناپسندیدگی کے اعلان جیسے معاہدوں کا حوالہ دیا ، جنہیں امریکہ نظرانداز کرتا ہے ۔
 انہوں نے "اوپن اسکائی" معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے  کہاکہ واشنگٹن اس معاہدے کو  بھی چھوڑ رہا ہے۔
زاخارووا نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ اس وقت صرف جارحانہ حکمت عملی سے متعلق اسلحہ کی تخفیف (معاہدہ -3) سے متعلق معاہدہ باقی ہے جو دنیا میں اسٹریٹجک استحکام کو مستحکم کرنے کی آخری  دستاویز ہے۔
سینئر روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکہ "کھلے آسمان" معاہدے سے دستبرداری کے لئے رائے عامہ کی تیاری کر رہا ہے تاہم اس نے  اب تک  روس کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کو ثابت کرنے کے لئے کوئی دستاویزات فراہم نہیں کیں ہیں اور یہ ہی اس سلسلہ میں کوئی بات  کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ روس کے خلاف الزامات ایک بار پھر خود امریکہ کے اقدامات کو جواز بخشنے کے لئے صرف ایک بہانہ ہیں۔
واضح رہے کہ اوپن اسکائی ٹریٹی 34 ممالک کے مابین ایک معاہدہ ہے جس کے تحت رکن ممالک کے علاقوں پر جاسوس  طیارے پرواز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین