Code : 3851 34 Hit

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جنرل سلیمانی کے قتل قرار دینے پر امریکہ سیخ پا

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے امریکہ کو مشتعل کردیا۔

ولایت پورٹل:امریکہ کے ہاتھوں جنرل شہید قاسم سلیمانی کے غیر قانونی قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے واشنگٹن کو مشتعل کردیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا  یہ اقدام اپنے دفاع میں تھا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد  اور مجرمانہ ریکارڈ کے مالک  جنرل قاسم سلیمانی کا قتل  جو امریکہ نے اپنے دفاع کرنےکے لیے کیا ہے کہ اس کو غیر قانونی قرار دینا ایک خاص قسم کی فکری تباہی کی علامت ہے۔
قابل ذکرہے کہ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے منگل کی صبح کہا کہ عراق میں امریکی ڈرون حملہ ، کے نتیجے میں جنرل قاسم سلیمانی اور نو دیگر افراد کی شہادت بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ ، ایگنیس کالمارڈ نے بتایا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب سردار سلیمانی کے قافلے پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
کلمارڈ نے اپنی رپورٹ میں یہ کہتے ہوے کہ مذکورہ دہشت گردانہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف تھا، مسلح ڈرونوں کے ذریعہ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے لئے احتساب کے علاوہ ہتھیاروں کے قوانین کے وسیع پیمانے پر ریگولیٹری کا مطالبہ کیا۔
کلمارڈ نے ایک خصوصی اور آزاد تفتیش کار کی حیثیت سےروئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت دنیا ایک نازک دور سے گذررہی ہےجبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہاتھ ہاتھ پر دھرے بیٹھی ہوئی ہے نیز عالمی برادی بھی پر سادھے ہوئے یا پھر اس کو خاموش رہنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین