Code : 3531 15 Hit

براعظم امریکہ کورونا کا مرکز بن چکاہے:عالمی ادارہ صحت

ریاستہائے متحدہ میں کرونا سے ہونے والی اموات کی پیش گوئیوں کے مطالعے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ براعظم امریکہ دنیا میں کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔

ولایت پورٹل:گارڈین اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والی تحقیق میں اگست تک برازیل اور دیگر لاطینی امریکی ممالک میں کورونا سے ہونے والے اموات  کے بارے میں کی جانے والی پیش گوئی کی بنا پرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رپورٹ دی ہے کہ اس وقت براعظم امریکہ دنیا میں کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔
براعظم  امریکہ کے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ہیلتھ کیریسا ایٹین کا کہنا ہے کہ ابھی  وقت نہیں آیا ہے کہ ممالک کورونا کے سلسلہ میں عائد پابندیوں کو اٹھالیں۔
واضح رہے کہ اب تک براعظم امریکہ میں کورنا کے 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں  جن میں سے 143000 سے زیادہ اس مرض سے مر چکے ہیں۔
اٹین نے کہا ، "ہمارا خطہ (براعظم امریکہ) کورونا کا مرکز بن گیا ہے ۔
 انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد یورپ اور امریکہ سے کہیں زیادہ ہے۔
انھوں نے امریکہ اور برازیل کے لئے بھی انتہائی مشکل ہفتوں کی پیش گوئی کی ہے اور خبردار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے پیرو ، چلی ، ایل سلواڈور ، گوئٹے مالا اور نکاراگوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کورونا کی ہلاکتوں میں امریکہ سرفہرست ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1039 ہلاکتوں کی اطلاع دینے والا برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔
یادرہے کہ پچھلے پانچ دن سے  برازیل میں کورونا کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین