Code : 1768 30 Hit

امریکہ کا خلیج عمان اور باب المندب میں اتحادی فوج بنانے کا اعلان

ٹرمپ نے خلیج عمان اور یمنی سمندر باب المندب میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے کے لیے خلیجی ممالک سے آنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج عمان اور یمنی سمندر باب المندب میں امریکہ کو تیل سپلائی کرنے پر خلیجی ممالک سے آنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور وہ ایران اور یمن کے اطراف سمندر میں تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے عالمی فوجی اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے، اس حوالے سے امریکی افواج نے کئی دوست اور اتحادی  ممالک سے بات چیت بھی کی ہے اور رائے عامہ بحال کرنے کی کوششوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،اس حوالے سے امریکی جنرل جوزف ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ خلیجی خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہتا ہے جس کے لیے عالمی فوجی اتحاد کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے جس کے لیے خدوخال مرتب کر لیے ہیں اور دوست ممالک سے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق امریکہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम