امریکہ جب سے وجود میں آیا ہے،ہمیشہ دہشتگردی منبع رہا ہے:یمنی قبائل

یمن کی قبائلی یکجہتی کونسل نےانصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی   امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے قیام سے ہی دہشت گردی کا منبع اور ماخذ رہا ہے۔

ولایت پورٹل:یمنی قبائلی یکجہتی کونسل نے یمنی انصار اللہ تحریک کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے قبائل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اپنےنحس وجودکے آغاز سےہی دہشت گردی کا منبع اور ماخذ رہا ہے ، اس نے اپنے  ملک کی عوام اور دیگر اقوام کے خلاف دہشت گردی اور مظالم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف انتہائی خوفناک نسل کشی اور ظلم روا کھا ہے جس کی  تازہ ترین مثال پچھلے چھ سالوں میں 20 ملین سے زیادہ یمنیوں کے حقوق کی پائمالی ، محاصرے اور فاقہ کشی ہے۔
یمنی قبائل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ بیان کے مطابق یمنی قبائل اس ظالمانہ فیصلے سے حیرت زدہ نہیں ہیں جو امریکی حکومت اور اس کے بدتمیز اور لاپرواہ صدر ٹرمپ کے لئے ایک نیا سیاسی اسکینڈل ہے بلکہ وہ اس کو فخر سمجھتے ہیں کہ یمن اور آزاد یمنی ایک مشکل اکائی ہیں جن کے ساتھ متکبر صیہونی امریکی دشمن اتنی دشمنی کر رہا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ واشنگٹن کے اس فیصلے سے یمن کی عوام اور آزاد قبائل کی اپنی دانشمندانہ قیادت اور یکجہتی کی طاقت ، برداشت ، اعتماد میں اضافہ ہوگا اور اس راہ پر جاری رہنے  کےلیے ان کے عزم اور حوصلہ کو تقویت ملے گی اور یمن کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہوں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین