Code : 1792 20 Hit

امریکہ نے ایران کے خلاف جو راستہ بھی اختیار کیا اسے منہ کی کھانی پڑی ہے:ایرانی صدر

ایران کے صدر نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جو راستہ بھی اختیار کیا اسے اس میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ خراسان شمالی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شیروان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر 25 فیصد قرضوں کا بوجھ کم ہوگیاجبکہ امریکہ عالمی قرضوں کے تلے دبا ہوا ہے، حسن روحانی نے حاضرین کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا عظیم اجتماع ایرانی عوام کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کا شاندار نمونہ ہے اور ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیں گے،حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جو راستہ بھی اختیار کیا اسے اس میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، امریکہ نے حالیہ 14 مہینوں میں ایران کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کیں ، اگر ایسی پابندیاں کسی اور ملک یا قوم  کے خلاف ہوتیں تو انھیں گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیتیں لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور سنجیدگی کے ساتھ ان پابندیوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ عالمی عدالت میں ایران نے امریکہ کے خلاف ہر مقدمہ جیتا ہے اور امریکہ کو ہر مرحلے پر شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکہ نے جو راستہ بھی ایران کے خلاف اختیار کیا اسے منہ کی کھانی پڑی ہے،امریکہ کو افغانستان، عراق، شام اور حال ہی میں یمن میں بھی شکست کا سامنا ہے، حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر قرضہ کا بوجھ 25 فیصد کم ہوگیا ہے،حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے مشکل مرحلے کو عبور کرلیا ہے اور ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम