Code : 3856 7 Hit

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے!: سینٹکام کمانڈر

امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم فوجی نہیں ہے ، نے دعوی کیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:ایل بی سی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی میڈیا کے ایک نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے  مغربی ایشین خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کے کمانڈر  جنرل کینتھ میک کینزی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے، میک کینزی نے لبنانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ایران کے خلاف مہم  میں اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دباؤ شامل ہے اور اس میں بنیادی طور پر کوئی فوجی پہلو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے [امریکہ] شام میں کوئی طویل المیعاد مفادات نہیں  لیکن یہ حتمی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے فوجی نہیں، میک کینزی نے  اس سےپہلے بھی کہا تھا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم میں کسی بھی طرح کا فوجی دباؤ شامل نہیں ہے  اور یہ کہ امریکی فوج محض ایران کے خلاف "عدم استحکام پیدا کرنے" کی خواہاں ہے،
ادھر ایران کے اعلیٰ حکام امریکہ کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ہمارے خلاف فوجی کارروائی کر سکے جس کی ایک مثال عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ہمارے میزائل حملے کا جواب نہ دینا ہے،اور یہ  کہ ایرانی سپریم لیڈر رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے متعدد بار یہ کہا ہے کہ امریکہ کا یہ کہنا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں سراسر جھوٹ ہے اس لیے کہ اگر اس میں اتنی ہمت ہوتی تو کب کا یہ کام کر چکا تھا بلکہ اس کے اسلاف کبھی یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین