Code : 1471 110 Hit

امریکہ کی بھول ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال کر اسے جھکنے پر مجبور کرسکتا ہے:روس

روس نے کہا ہے کہ امریکہ دباو کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

ولایت پورٹل:انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال کر اسے جھکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول اور بہت بڑی غلط فہمی ہوگی،روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہ ہونا ہی بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے امریکہ کے نکلنے کے بعد عالمی سطح پر امریکہ سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
سحر


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम