Code : 2748 26 Hit

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراقی فورسز کی تربیت بند کر دی ہے :روئٹرز

جرمن فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر عراقی افواج کی تربیت معطل کردی ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے نے ہفتے کی صبح اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں  بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراقی افواج کی تربیت معطل کردی ہے،یہ خبر بغداد ایئر پورٹ کے قریب دو گاڑیوں پر امریکہ کی جانب سے  راکٹ فائر کی خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس کے نتیجہ میں  الحشد الشعبی عراق نے امریکی فضائی حملے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی  المہندس کے شہید ہوجانے  کی تصدیق کی تھی،اس خبر کے بعد ، امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر نے اس قتل کا حکم دیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین