Code : 2478 80 Hit

سعودی عرب کے ساتھ مل کر ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:امریکہ

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ ہم دونوں ملک مل کر ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کل سے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپؤکے ساتھ ملاقات کی ،اس ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے تاریخی اسٹریٹجک روابط کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا نیز دونوں ملکوں کے باہمی تعاون نیز خطہ اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی،دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات کے دوران انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھے، سعودی عرب کے ایک دوسرے چینل العربیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کے بعد زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں مل کر ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،پمپؤ نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سےنتیجہ خیزملاقات کی ہے،قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر میں شام کے موضوع  پرہونے والے اجلاس کی صدارت  بھی  بن فرحان کر رہے تھے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम