Code : 1960 13 Hit

خلیج فارس میں کشیدگی کے ذمہ دار امریکہ اور برطانیہ ہیں:روس

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اتحادی فوج تشکیل دینے سے خلیج فارس میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہوگا۔

ولایت پورٹل:ایٹارٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران پر  امریکہ اور برطانیہ کے بے جا دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ خلیج فارس میں کشیدگي کے ذمہ دار ہیں، لندن میں روسی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ایران پر بے جا دباؤ قائم کرنا چاہتے ہیں، روسی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اتحادی فوج تشکیل دینے سے خلیج  فارس میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہوگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम