Code : 1497 20 Hit

امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پرسکیورٹی کے کڑے انتظامات

امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر متوقع احتجاج کے مدنظر سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایک سال میں دوسری مرتبہ امریکی صدر ٹرمپ کل پیر کو لندن پہنچ رہے ہیں ان کے دورہ برطانیہ کے موقع پر متوقع احتجاج کے مدنظر سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،امریکی صدر کے گزشتہ دورے کی طرح اس مرتبہ بھی مظاہرین نے ان کے دورے کے موقع پر سڑکوں پرآکر ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کاپروگرام بنا لیاہے،اطلاعات کے مطابق مظاہرین اس مرتبہ بھی صدر ٹرمپ کو دودھ پیتا بچہ ظاہر کرنے کیلئے نیپی کے ساتھ ان کی تصاویر اوران کے کارٹون فضا میں لہرانے کے علاوہ ایک16 فٹ طویل باتیں کرنے والا روبوٹ سامنے لانے کاپروگرام بنارہے ہیں ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کاکہناہے کہ اس کے پاس پولیس کی تجربہ کار بھاری نفری سکیورٹی آپریشن کے لئے موجود ہے،2018 میں ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کم وبیش10ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور ملک کی تمام فورسز نے اس آپریشن کیلئے نفری فراہم کی تھی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम