اقوام متحدہ کو آل سعود کے اشاروں پر نہ چلے:انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر جانبدارانہ موقف اور سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا ساتھ نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمنی صورتحال میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے سعودی پروپیگنڈے کو سیاہ، گندا اور گمراہ کن قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا کہ اقوام متحدہ بالخصوص یمن کے لیے اس کے ایلچی سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ سعودیوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے کی حمایت اور ساتھ نہ دیں،محمد عبدالسلام نے اس سلسلے میں اپنے تبصروں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاہ اور نامناسب پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن کی صورتحال پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنا چاہیے، یاد رہے کہ انصاراللہ کے ترجمان نے پہلے بھی کہا تھا کہ یمن پر سعودی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جارح جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اصرار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صنعا ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی اور الحدیدہ میں ایندھن اور خوراک لے جانے والے بحری جہازوں پر پابندی سعودیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین