Code : 1546 60 Hit

متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی چینل سے گفتگو میں بعض علاقائی عرب ممالک کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میں د وسرا اسرائیل بننا چاہتا ہے، انھوں نے کہا کہ بعض ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ سے قریب ہوکر انھیں تحفظ مل جائےگا، ظریف نے کہا کہ امریکہ نواز عرب ممالک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کرکے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے جنگی اقدامات سے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम