Code : 1753 19 Hit

متحدہ عرب امارات کا یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اماراتی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات ،یمن میں جنگی اور عسکری حکمت عملی کے بجائے امن و صلح کی حکمت عملی پر غور کررہا ہے، اور امارات نے اپنی فوج کی بڑی تعداد کو یمن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات بہت جلد اپنی فوج کو یمن سے نکال لےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम