امریکہ نے ہمارا طیارہ گرانے والے آفیسر کو تمغہ دیا پر یوکرائنی طیارہ کو غلطی سے ہٹ کرنے والا شخص جیل میں ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایرانی مسافر طیارے کے حادثے کے ذمہ دار اپنے افسر کو تمغہ دیا تھا لیکن یوکرین طیارے کو ہٹ کرنے والا شخص جیل میں ہے۔

ولایت پورٹل:ایرانی وزیر خارجہ نےمحمد جواد ظریف ایک جرمن رسالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ امریکہ نے ایرانی مسافر طیارے کے حادثے کے ذمہ دار اپنے افسر کو  تمغہ دیا تھا لیکن یوکرین طیارے کو ہٹ کرنے والا شخص جیل میں ہے۔
محمد جواد ظریف نے یوکرین طیارے کے حادثے کی وجہ جاری کرنے میں تاخیر کے بارے میں کہا کہ ایک پیچیدہ وقت میں ایک پیچیدہ صورتحال تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تقریبا 2 سال قبل ، امریکہ نے ایک ایرانی مسافر بردار طیارہ گرایا تھا اور آج تک ، انہوں نے سرکاری طور پر معذرت نہیں کی ہےبلکہ  طیارے حادثہ کے ذمہ دار امریکی افسر کو بھی تمغہ ملا ، لیکن یوکرین طیارے کو ہٹ  کرنے والا ایرانی شخص تاحال جیل میں ہے۔
ظریف نے یوکرائنی طیارے کے حادثے کی وجوہ کو تین دن کی تاخیر کے ساتھ بیان کرنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق تھا کیونکہ انھیں معلومات فراہم نہیں ہوئی تھیں لیکن حکومت اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔
ایرانی سفارتکاری کے سربراہ سے جب سوال کیا گیا کہ انھیں اس حادثہ کے بارے میں کب معلوم ہوا  توا نھوں نے جواب دیا کہ مجھے جمعہ کی سہ پہر اور اس واقعے کے ٹھیک دو دن بعد پتہ چلا، جب سینئر فوجی حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ واقعہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی رہبر انقلاب کوا س حادثہ کے بارے میں اطلاع ملی ، انہوں نے فوری طور پر عوام کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
جس کے بعد یہ ہفتے کی صبح یہ خبر منظر عام پر آئی  اور یہ ایک بہت ہی تکلیف دہ ہفتہ تھا۔
ظریف نے یوکرائنی طیارے کے حادثے جیسے حادثات سے بچنے کے لئے ایرانی فضائی حدود کو روکنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک تکنیکی اور سیاسی فیصلہ تھا اورتہران کسی جنگی زون میں نہیں تھا نیز ہم اپنی فضائی حدود بند کیے بغیر آٹھ سالوں سے عراق کے ساتھ جنگ کی ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین