ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ، پاکستانی حکومت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایسوسی ایٹ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے سےاس ملک کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد ملے گی۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرے۔
واضح رہے کہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا پھیل گیا ہے اورٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس پر کریک ڈاؤن کرنے کی کوششوں کے باوجود اس ملک نے اس وائرس کا مقابلہ کرنے میں انتہائی کوشش کی ہے۔
عمران خان نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ اگر یہ بیماری پھیل جاتی ہے تو دنیا کے وسائل اس سے لڑنے کے لئے کافی نہیں ہوں گے۔
کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں:عمران خان
پاکستانی وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے مرض سے نمٹنے کے لئے ایران پرعائد امریکی پابندیاں ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

wilayat.com/p/3207
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین