امریکی صدر کو ایران اور یوکرائن کے درمیان نہیں معلوم

امریکی صدر نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں یوکرائن کے عوام کو ایرانی عوام کہہ کر خطاب کیا۔

ولایت پورٹل:روسی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن، جنہیں اپنے بیانات میں متعدد غلطیاں کرنے پر میڈیا کی جانب سے طنز کا نشانہ بنایا گیا، نے کانگریس سے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایک اور غلطی کی اور یوکرائنی عوام کو ایرانی عوام کہا، امریکی صدر نے اپنے ملک کی کانگریس میں غلطی سے یوکرائنیوں کو ایرانی کہہ کر مخاطب کیا۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ٹینکوں سے کیف کا محاصرہ تو کر سکتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی ایرانی عوام کے دلوں اور روحوں پر قبضہ نہیں کر سکتے،امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن پرروس کے فوجی آپریشن کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا حکم دے کر سنگین غلط فہمی کی اور آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش  کی۔
 بائیڈن نے بالواسطہ طور پر پیوٹن کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری تاریخ میں، ہم نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت ادا  نہیں کرتے ہیں تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین