Code : 2234 79 Hit

امریکی صدر کو ٹوئٹر پر بات کرنے کی بھی تمیز نہیں:امریکی سنیٹر

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی سنیٹر اور آئندہ ہونے والے امریکی انتخابات میں صدارت کی امیدوار کا کہنا ہے کہ دوسرے کی طرح ہتھکنڈوں کی طرح اس اکاؤنٹ کابھی غلط استعمال کرتے ہیں لہذا ا سکو بند ہونا چاہیے۔

ولایت پوٹل:ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر اور 2020 میں ہونے والے صدارتی  انتخابات کی امیدوارکملاہریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں  ٹوئٹر پر پر لکھے جانے والے پیغامات اور بیانات کے سلسلے میں تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ اپنےمخالفین پر ٹوئٹر ی حملہ کرتے ہیں لہذا ان کا اکاؤنٹ بند ہونا چاہیے،ان دنوں امریکہ میں مشہور ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرونی ممالک کے لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ ڈیموکرٹیک  میں  ان کے مخالف اراکین  کا مقابلہ کرنے میں  ان کی مدد کریں اب ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر اور اور آئندہ ہونے والے  امریکی انتخابات میں صدارت کی امیدوار نےٹرمپ  کو مجرم قرار دیتے ہوئے انکے کے ٹوئٹر ا کاؤنٹ کو بند کرنے کی تاکید کی ہے،اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کملاہریس نے میں سی این این  کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ اپنے  مخالفین کے خلاف ٹوئٹر کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکاؤنٹ رکھنے کا کوئی حق  نہیں ،امریکی سنیٹر نے مزید کہا کہ صاف الفاظ نہیں کہہ دو ں کہ جب آپ ٹرمپ کی دوسرے ممالک کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی گفتگو سنیں گے گے یا اس کو دیکھیں گے توآپ پر واضح ہو جائے گا اس شخص کا ٹوئٹر حساب ٹویٹر اکاؤنٹ فورا بند ہونا چاہیے چاہیے اس لیے کہ انھوں اپنے دوسرے ہتھکنڈوں کی طرح اس اکاؤنٹ کو بھی غلط استعمال کیا ہے،اب جب وہ  خود اپنے اس طریقہ کار کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو ہمیں مجبورا دوسرے راستے  اختیار کرنا پڑیں گے ،امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کے مواخذے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیلوں میں بہت سارے ایسے افراد موجود ہیں کہ جن کے بارے میں ہمارے پاس اتنے شواہد موجود نہیں ہیں جتنے اس وقت امریکی صدر  کے خلاف ہمارے پاس محفوظ ہیں، قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ  نے ٹوئٹر  کے اپنے صفحہ  پر ڈیموکریٹک پارٹی کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ کو ایک خائن قرار دیتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور  لکھا کہااس  نے جعلی اور خطرناک بیانیہ بنا کر  اسے امریکی کانگریس میں میرے اور اکراین کے صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے طور پر بیان کیا ہے جبکہ ہماری گفتگو اس سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے لہٰذا ایسے شخص کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम