ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس میں مواخذے کے عمل پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے مواخذے کے اجلاس کو شرمناک اور مضحکہ خیز قرار دیاہے،یاد رہے کہ دس دن سے بھی کم عرصہ قبل ، امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کے دو مسودوں کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد ٹرمپ مواخذہ ہونے والے امریکی تاریخ کےتیسرے صدر ہوں گے،واضح رہے کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیے جانے والے مواخذے کے منصوبے میں ٹرمپ پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے عہدہ کو ذاتی مقاصد اور کانگریس کے فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے استعمال کیا ہے،اس کے علاوہ امریکی صدر پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کی فوجی امداد معطل کرکے اس ملک کے صدر پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے ممکنہ انتخابی حریف جو بائیڈن کی تحقیقات کریں تاکہ ان کو بدنام کیا جاسکے۔
میرا مواخذہ؛شرم کی بات ہے:ٹرمپ
امریکی صدر نے کانگریس کی جانب سےان کے مواخذے کے عمل کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو شرمناک قراردیا۔

wilayat.com/p/2877
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین