Code : 2016 10 Hit

امریکی میزائل تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے:ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے پوری دنیا میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔

ولایت پورٹل:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے تجربات سے پوری دنیا میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خارجہ سید عباس موسوی نے امریکی میزائل تجربے کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور اس کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدام کے حوالے سے مناسب رد عمل کا اظہار کرے،واضح رہے کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد گزشتہ ہفتے پہلا میزائل تجربہ کیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम