Code : 3323 47 Hit

یمن میں کورونا پہنچانے کے امریکی فوج اور سعودی اتحاد ذمہ دار ہیں:یمنی میڈیا

یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور سعودی جارح اتحاد یمن میں کورونا وائرس پھیلانے کے اصل مجرم ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی چینل المسیرہ نے یمنی ماہر زید احمد الغرسی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن میں کورونا وائرس کی منتقلی امریکہ اور سعودی اتحاد کی طرف سے یمنیوں کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرنے کا منصوبہ تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمن میں کورونا کا پہلا کیس حضرموت صوبے میں الشحر بندرگاہ پر امریکی افواج کی آمد کے دو دن بعد سامنے آیاتھا جو اسی بندرگاہ کا ایک ملازم تھا۔
الغرسی  نے مزید کہا کہ حضر موت کے کےگورنر کا کہنا ہے کہ کورونا غیر ملکی شخص اور سمندر کے راستے یمن میں داخل ہوا ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ امریکی فوجی وائرس کے اصل کیریئر تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی پہلی رجسٹریشن کورونا سے لڑنے کی کوششوں کو متحرک کرنے کے بہانے دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے دو دن بعد ہوئی جیسا کہ برطانیہ کے سفارت کار اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی  گریفھیس نے کہا  کہ یمن میں کورونا وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ کے بعد تنازعہ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
زید احمد الغرسی نے کہا کہ ہم یمن کے جنوبی صوبوں میں اپنے بھائیوں کو کہتے ہیں کہ آپ اپنے  صوبوں میں جارح دشمن اور اس کے کمانڈروں نیز کارندوں  کےکورونا وائرس لانے کے منصوبے سے بخوبی آگاہ ہیںلہذا ان پر انحصار نہ کریں اورجانوں کی حفاظت کے لیےاپنی حفاظت خود کریں اور غیر ملکیوں کے لیے تمام راستے بند کردیں۔


 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम