Code : 2768 29 Hit

بغداد ائرپورٹ پر امریکی حملہ اشتعال انگیز اقدام ہے؛ عراق کا سلامتی کونسل کو خط

عراق نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے کو عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی منظوری کے بغیر امریکہ کا کوئی بھی فوجی اقدام اشتعال انگیز ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی حکومت نے اقوام متحدہ میں اپنے نمائندہ کے ذریعہ سلامتی کونسل کو ریاستہائے متحدہ کے خلاف شکایتی خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملہ عراقی خودمختاری کے منافی ہے،خط میں کہا گیا ہےکہ  ہم اصرار کرتے ہیں کہ عراق میں کسی بھی غیر ملکی فوج پر حملہ نہ کیا جائے،الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی نمائندہ نے زور دے کر کہا کہ عراقی حکومت کی منظوری کے بغیر امریکہ  کا کوئی بھی  فوجی اقدام  اشتعال انگیز ہے،عراقی میڈیا کی کل  کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دہشتگردانہ کاروائی میں لیفٹیننٹ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ریاستہائے متحدہ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے،رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں عراقی نمائندہ نے سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو دو الگ الگ خط دیے ہیں جن  میں امریکہ کی جانب سے  اپنی سرزمین پر عراقی فوجی اڈوں پر حملوں اور عراقی فوجی کمانڈروں کے قتل کے خلاف شکایت کی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین