ولایت پورٹل:عراق میں امریکہ کے دہشت گردانہ حملے اور کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ، پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اس طرح کا اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، پاکستان نے عراق میں الحشد الشعبی کے اراکین کی گاڑی پر امریکی دہشتگردانہ حملے جس میں کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی،الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور دیگر عہدہ داروں کی شہادت واقع ہوئی ہے،ا س کے بعد خطہ میں پیش آنے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے،اسلام آباد نے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر مبنی اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو اس کا احترام کرنا چاہئے،پاکستان کی وزارت خارجہ نے مشرق وسطی میں یکطرفہ اقدامات کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے کہا مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اقدام کی ضرورت ہے ۔
امریکی حملہ عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
اسلام آباد نے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر مبنی اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

wilayat.com/p/2751
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین