Code : 1518 13 Hit

شام سے فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں:امریکہ

امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:پینٹاگون نے اعلان کے ہے کہ امریکی فوجی جنوبی شام میں واقع التنف کے فوجی بیس میں بدستور باقی رہیں گے،امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر شام فوج کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تو امریکہ شام میں مداخلت سے گریز نہیں کرے گا، امریکی اتحاد اس سے پہلے بھی کئی بار مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ڈرامہ رچا کر، اس کا الزام شامی حکومت اور فوج پر لگا چکا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम