Code : 2118 12 Hit

امریکہ کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ سمیت متعدد افراد عالمی دہشت گرد قرار

دہشتگردوں کے سب سے بڑی حامی امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کوعالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے،واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کے 2018 میں ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد مفتی نور ولی محسود کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بنایا گیا تھا،یاد رہے کہ مفتی نور ولی محسود کی قیادت میں کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان میں کئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम