Code : 3194 22 Hit

امریکہ نے الحشد الشعبی پر حملے کرنے کے لیے التاجی اڈے پر حملہ کا ڈھونگ رچایا تھا:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بعید نہیں ہے کہ امریکہ نے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کا جواز پیش کرنے کے لئے ساختہ التاجی اڈے پر خود ساختہ راکٹ حملے کا ڈھونگ رچایا ہو۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے نمائندے عباس سروط نے امریکی فوجی اڈے التاجی پر ہونے والے حملہ کو امریکہ کا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعید نہیں ہے یہ حملہ امریکہ نے خود ہی کروایا ہو تاکہ الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کا جواز پیش کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ عراقی حکومت اور مسلح افواج کی کمانڈ نے امریکہ کی جانب سے بار بار  جارحیت کی مذمت کی ہے تاہم اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہونے کا امکان نہیں ہے۔
سروط  نے مزید  کہا کہ التاجی اڈے کو  کسی نامعلوم دشمن  نےنشانہ بنایا ہے کیونکہ نہ ہی مزاحمتی گروپوں اور نہ ہی کسی دوسری جماعت نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے اس لیے کہ اس اڈے کو عراقی فورسز کی حمایت حاصل تھی ۔
انھوں نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے کربلا کے غیر فوج ہوائی اڈے، بابل پولیس اور عراقی  سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا عراقی خودمختاری اورارضی سالمیت کی کھلی صریح خلاف ورزی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سیکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے نمائندے نے مزید کہا کہ بعید نہیں ہے کہ التاجی حملہ میں  امریکہ، الحشد الشعبی اور ہمارے پڑوسی ملک  ایران کے مابین کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرنے والی جماعتیں کا ہاتھ ہو۔
انھوں نے تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ من گھڑت امریکی حملہ  بھی ہوسکتا ہے تاکہ الحشد الشعبی کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ  کی تباہی کا جواز پیش کیا جاسکے۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम