Code : 2365 64 Hit

امریکہ نے البغدادی کی ہلاکت کی فلم بھی ریلیز کر دی

امریکی فوج نے البغدادی کے خفیہ ٹھکانےوالی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہےتاکہ مستقبل میں وہ داعش کے حامیوں کے لئے قابل احترام جگہ نہ بن سکے۔

ولایت پورٹل:امریکہ کی فوجی سنٹرل کمانڈ سینٹکام ایک فلم نشر کی ہے اور  اس کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف ہونے والی کاروائی کی مستند فلیم ہے،یہ فلم بلندی سے بنائی  گئی ہے جس میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی مبینہ کارروائی کی ایک مبہم تصویر پیش کی گئی ہے نیز یہ امریکی عہدیداروں کی بیان کردہ تفصیلات سے مطابقت بھی نہیں رکھتی ہے،سینٹ کام کی اینٹی ٹیررازم کمیشن کے کمانڈر جنرل فرینک مک‌کنزی نے مذکورہ فلم کومنظرعام پرلاتے ہوئے امریکی فوجیوں کی البغدادی کے خلاف کاروائی کے بارے میں تفصیلات بیان کی  ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جب امریکی فوج شام کے ادلب صوبے میں ابوبکر البغدادی کے خفیہ ٹھکانے تک پہنچی تو انہوں نے بلڈنگ میں موجود تمام افراد کو خود سپردگی کرنے کے لیے کہا،امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے کاروائی کے مقام سے گیارہ بچوں کو باہر نکالا لیکن داعش سے وابستہ پانچ افراد نے ہمیں دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کے بعد چار خواتین اور ایک مرد سمیت وہ پانچوں افراد مارے گئے گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو پتہ چلا کہ بغدادی ایک ٹنل  میں چھپا ہوا ہے اور جب اس کو یقین ہو گیا کہ عنقریب امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہو جائے گا تو اس نے اپنی خودکش جیکٹ کو اڑا کر بارہ سال سے کم دو بچوں سمیت اپنے آپ کو ہلاک کردیا،مک‌کنزی نے مزید کہا کہ پہلے ہم نے سوچا کہ البغدادی کے ساتھ تین بچے تھے جیسا کہ اتوار کے دن ٹرمپ نے بھی تین بچوں کے بارے میں کہا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ دو بچے تھے تھے، یاد رہے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایتوار کی  شام کو باقاعدہ طور پرکہا کہ ایک  خاص کاروائی کے تحت داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی  کو ہلاک کر دیا ہے، اسپورٹ نیوز ایجنسی نےمک‌کنزی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی فوج نے البغدادی کے خفیہ ٹھکانےوالی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہےتاکہ  مستقبل میں وہ داعش کے حامیوں کے لئے قابل احترام جگہ نہ بن سکے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम