Code : 1583 20 Hit

امریکہ نے بغیر شواہد اور تحقیقات کے خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا:جرمنی کے ماہر

جرمنی کے مشرق وسطی کے ایک ماہر کاکہناہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:جرمنی کے مشرق وسطی کے ایک ماہرمیشل لوڈرز نے ریڈیو جرمنی سے گفتگو میں  خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملے ميں سعودی عرب اور امارات کے ملوث ہونے کے امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے ميں سعودی عرب اور امارات ملوث ہوسکتے ہیں، جرمنی کے مشرق وسطی کے ماہر کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے ، امریکہ نے بغیر شواہد اور بغیر تحقیقات کے خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا جبکہ امریکہ سکیورٹی کونسل میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، لوڈرز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب اور امارات خطے میں جنگ کو شعلہ ور کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ کا بغیر تحقیقات کے ایران پر الزام عائد کرنا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے عالمی توجہ کو ہٹانے کی ناکام کوشش ہوسکتی ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम