Code : 1738 14 Hit

بغداد میں امریکی سفارتخانہ بند ہونا چاہیے:عراقی حز ب اللہ

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کردینا چاہیے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سی آئی اے کے لئےعراق کے اعلی فوجی افسر کی جاسوسی  اور بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کردینا چاہیے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کی سرگرمیاں سفارتی اصولوں کے منافی ہیں۔ عراقی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ عراقی فوج کی تربیت اور مشاورت کے بہانے سے سی آئی اے کے لئے جاسوس بھرتی کررہا ہے ۔ امریکہ کی اسرائیل کے ہمراہ  عراق کے خلاف جاسوسی اور تخریبی کارروائی نمایاں ہوگئی ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम