Code : 1531 18 Hit

ٹرمپ کی اقتصادی جنگ عالمی اور علاقائی سطح پر کشیدگی کا اصلی سبب ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کو عملی طور پر تحفظ فراہم کرنے کے اقدام کو اہم قراردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کو صریح اور اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جرمن وزیر خارجہ کے اس  اعتراف  کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کو عملی طور پر تحفظ فراہم کرنے کے اقدام پر زوردیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے ورنہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ختم ہوجائےگا، جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی جنگ عالمی اور علاقائی سطح پر کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम