امریکی صدر نفرت کی بیماری پھیلارہے ہیں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان خاتون رکن

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان خاتون نمائندہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر نفرت کا مرض پھیلارہے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان خاتون رکن "الہان عمر" نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کے نسل پرست اور توہین آمیز بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا، امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان خاتون رکن نے اپنےانٹرویو میں کہا کہ  ٹرمپ جہاں بھی جاتے ہیں نفرت  کا بیج بوتے ہیں، وہ نفرت کی بیماری کو پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے پہلے بھی ان کا مذاق اڑایا تھا اور کہا تھا کہ آپ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کو کیسے چلائیں، آپ کہاں سے ہیں؟ آپ کے ملک کی کیا صورتحال ہے؟۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین