Code : 1654 13 Hit

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے سربراہ کے نام خط ارسال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کوخط ارسال کیا ہے۔


ولایت پورٹل:شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کوخط ارسال کیا ہے، اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ خط کے متن پر سنجیدگی کے ساتھ غور کریں گے، ذرائع کے مطابق  کیم جونگ اون نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خط کا مواد عمدہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی فیصلے اور غیر معمولی جرات کو سراہتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ وہ دلچسپ مواد پر سنجیدگی سے غور کریں گے،خبر ایجنسی کی جانب سے کیم جونگ اون کو بھیجے گئے خط کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम