Code : 3888 9 Hit

ہمارا جنگی بیڑا آگ کا جہنم بن چکا ہے؛امریکی بحریہ کے عہدہ دار

دو دن پہلے امریکی جنگی بیڑے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی آگ اب بھی جل رہی ہے اور اور امریکی بحریہ کے عہدیداروں کے مطابق جہاز کے نیچے آگ کا جہنم جل رہا ہے۔

ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے سیکڑوں ملاح آج بھی  یو ایس ایس بونہم رچرڈ جنگی بیڑے میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف رہے   لکین پھر بھی یہ آگ دو دن سے بھڑک رہی ہے  اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا،نیویارک ٹائمز کا کہنا  ہے کہ میدان جنگ سے باہر کسی امریکی جنگی جہاز میں لگنے والی اب تک کی یہ بدترین آگ ہے،آگ نے جہاز کے سامنے والے مستول کو تباہ کردیا اور امریکی بحریہ کے عہدیداروں کے مطابق اس نےجہاز کے نیچے ایک جہنم بنا دیا ہےجس نے درجہ حرارت 1000 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریبا 538 ڈگری سینٹی گریڈ) تک پہنچادیا ہے،اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 59 ہے جن میں 36 ملاح اور 23 عام شہری شامل ہیں،یہ افراد زخمی اور دم گھٹنے کا شکار ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت یہ امریکی جہاز توجہ کا مرکز بن چکا ہے کہ  اس لیے کہ اس کے جلنےکی وجہ سے اٹھنےوالے گھنے دھواں کے اثرات سان ڈیاگو اڈے کے قریب کی بستیوں پر پڑ رہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق یہ تباہ کن آگ اور اس کا تیزی سے پھیلاؤ جنگی جہازوں کے لیےسب سے بڑا خطرہ ہے ، یہ دشمن کے ٹارپیڈوز اور میزائلوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اسی وجہ سے امریکی بحریہ میں شامل ہونے والے ہر ایک کو جزوی طور پر فائر فائٹنگ کی تربیت حاصل کرنا پڑتی ہے۔
بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کے ترجمان ایڈمرل فلپ سوبیک نے کہا کہ جہاز کے ایک طرف آگ بجھانے کے لئے استعمال ہونے والے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے جہاز اس طرف جھکا ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آگ نے جہاز کے تمام بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے ،تاہم انھوں نے جہاز کی باڈی جو ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین