Code : 1888 7 Hit

امریکی بحریہ وسیع پیمانہ پر منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث

منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر امریکی بحریہ کے16 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:میکسیکو کی سرحد سے محض 90 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امریکی بحریہ کے فوجی کیمپ پینڈالٹن میں نئی بٹالین کی تشکیل کے دوران 16 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،اس بارے میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 16 اہلکاروں کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مزید 8 اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے،یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی نیوی کے 2 اہلکاروں کو میکسیکو سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرانے کےلیے 8 ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہیں دو اہلکاروں سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے،واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے سرحد عبور کرنے والوں کو گولی مارنے سے لے کر سرحدی دیوار کی تعمیر جیسے غیر مقبول فیصلے کیے ہیں اور امریکی بحریہ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی اسی تناظر میں ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम