Code : 4040 12 Hit

الحشد الشعبی دہشتگردوں کی آنکھ کا کانٹا؛امریکی ایوان نمائندگان میں اس تنظیم کے خلاف دو بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے دو بلوں کی منظوری دے دی ہے جن کے قانون بننے کی صور ت میں امریکہ کو عراق میں الحشد الشعبی کے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے جمعہ کے روز ایک بل کی منظوری دی  ہےجس میں امریکی حکومت سے عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کےممبر جو ولسن ، جنہوں نے ان دونوں منصوبوں کا مسودہ تیار کیا ، نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد "امریکی ٹیکس دہندگان کے فنڈ کو ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے مختص کرنے سے روکنا ہے۔
یادرہے کہ یہ دونوں منصوبے جمعہ کو دو ترامیم کی شکل میں امریکی محکمہ دفاع کے بجٹ میں شامل کیے گئے تھےلیکن بل کے طور پر ان کی منظوری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ قانون بن جائے گا، قانون بننے کے لئے ، دونوں بلوں کی دفعات کو کانگریس کی دونوں شاخوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) کے ذریعہ اتفاق رائے سے محکمہ دفاع کے بجٹ بل کے مشترکہ متن میں شامل کرنا ہوگا۔
جو ولسن نے ایوان نمائندگان میں دونوں ترمیم کی منظوری کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں لکھا ہے کہ یہ ترامیم امریکی ٹیکس دہندگان کے فنڈ وک عراقی خودمختاری کو پامال کرنے والے اور امریکیوں کے خون سے رنگیں بدنام زمانہ عراقی عسکریت پسندوں کو رقم مختص کرنے سے روکتی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ عراق میں سرگرم عوامی تنظیمیں خاص طور پر ایران کی بزدلانہ نائب  بدر تنظیم  عراق میں ایران کے شیطانی منصوبے انجام دے رہی ہیں اور بغداد میں ہمارے سفارت خانے پر حملے میں  بھی یہی تنظیمیں ملوث تھیں، انہیں ایک دہشت گرد قرار دیاجانا چاہئے۔
یادرہے کہ امریکی  ایوان نمائندگان میں اس منصوبے کی منظوری ایسے وقت میں  دی گئی  ہےجبکہ عراقی الحشد الشعبی تنظیم نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی لڑ رہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین