Code : 1493 21 Hit

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

امریکہ کے محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف کاروباری معاملات میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف کاروباری معاملات میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق  امریکی محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف سرچنگ کے ذریعے بزنس کے فروغ پر عدم اعتبار کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،گوگل کے خلاف تحقیقات کا یہ فیصلہ سرچ انجن کے ذریعے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں میں ہیر پھیر کے الزامات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے، کئی اہم اشیاء  سرچ کے دوران صارفین کی رسائی سے محروم رہ جاتی ہیں جب کہ کچھ غیر معیاری اشیاء سرفہرست نظر آتیں ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम