Code : 2178 35 Hit

امریکی فوج جہاں گئی وہاں بد امنی ہی پھیلائی:ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جہاں گئی وہاں بدامنی اورعدم تحفظ پھیلا جبکہ ایرانی مسلح افواج نے ہرجگہ امن و امان فراہم کیا،نیزہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی سے متعلق منصوبہ پیش کریں گے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے اور خطے میں اغیار کی موجودگی، تیل، عالمی توانائی اور شپنگ کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے،حسن روحانی نے کہا کہ امریکی فوج جہاں گئی وہاں  بدامنی اورعدم تحفظ  پھیلا جبکہ ایرانی مسلح افواج نے ہرجگہ امن و امان فراہم کیا،انہوں نے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے دشمن امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت خطے کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں.
سحر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम