Code : 1880 55 Hit

سعودی عرب اور امارات نے اب تک کم سے کم 729 یمنی بچوں کو شہید اور 684 کو زخمی کیا ہے:اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے کی بلیک لسٹ میں باقی رہے گا۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے کی بلیک لسٹ میں باقی رکھا ہے،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بچوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کرنے کے بارے میں بلیک لسٹ سکیورٹی کونسل میں پیش کی جس میں بچوں کے حقوق پامال کرنے میں سعودی عرب کانام بھی موجود ہے،اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لئے ثابت ہوچکا ہے کہ سعودی عرب کی بمباری میں 2018 میں یمن جنگ میں  ایک ہزار 689 بچے شہید یا زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے اتحاد نے ہوائی حملوں میں اب تک یمن کے کم سے کم 729 بچوں کو شہید اور 684 بچوں کو زخمی کیا ہے ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम