Code : 2602 40 Hit

اقوام متحدہ فلسطینی مہاجرین کو ملنے والی امداد میں مزید سات سال کی توسیع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کی شام کو مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی بے گھر افراد کےلیے امدادی مشن (اے آر او) میں 2023تکتوسیع کردی ہے۔

ولایت پورٹل:یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں ہر تین سال بعد توسیع کی جاتی ہے جس کے تحت کل اس پر ووٹنگ ہوئی جس میں اس کے حق میں 169ووٹ پڑے جبکہ 9ووٹ غیر جانبدار رہے اورصرف 2ووٹ مخالفت میں پڑے جو امریکہ اور اسرائیل کے تھے،یاد رہے کہ حال ہی میں  فلسطینی مہاجرین کے امدادی مشن کی تنظیم کے سربراہ  کرسٹوفر سینڈرس نے ریاستہائے متحدہ سے اس تنظیم سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس تنظیم کے اراکین اور اقوام متحدہ  سے درخواست کرتا ہوں کہ اس امدادی مشن تنظیم کو مضبوط کرنے میں مدد کریں کیوں کہ فلسطینی مہاجرین کا دارومدار اسی پر ہے، واضح رہے کہ گذشتہ رات ، اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مزید سات قراردادیں جاری کیں ، جن میں سے ایک مقبوضہ علاقوں میں رہنے والےفلسطینیوں اور دیگر عربوں کے انسانی حقوق پر اسرائیلی اقدامات کے اثرات کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی،یادرہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مہاجرین کے لیے امدادی مشن کی تنظیمستر سال قبل قائم کی گئی تھی اور اس کے بعد سے صیہونی قبضے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی امداد کررہی ہے،قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرقیادت امریکی حکومت کی جانب سے اس تنظیم کو دی جانے والی سالانہ360ملین ڈالر کی ادائیگی بند کیے جانے کے فیصلے کے بعدسے یہ ادارہ  کافی مالی مشکلات کا شکار ہے ۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम